چنکی یادو کو گولڈ میڈل

   

نئی دہلی : چنکی یادو کے علاوہ تجربہ کار راہی سرنوبھٹ اور مانو بھاکر نے گولڈ میڈل حاصل کئے اور اس طرح ہندوستان نے خاتون زمرے کے 25 میٹر پستول ایونٹ میں سنہری فتوحات حاصل کی ہیں ۔ آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں رواں ایونٹ کے دوران ہندوستانی نشانہ بازوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاہے ۔ 23 سالہ یادو نے سرنو بھٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی حالانکہ ایک موقع پر دونوں کے اسکور برابری پر تھے ۔ یادو کی اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان کے گولڈ میڈلس کی تعداد 9 ہوچکی ہے۔ 19 سالہ بھاکر نے 28 شوٹ لگاتے ہوئے برونز میڈل حاصل کیا ۔ برونز میڈل کے حصول کے لئے انھوں نے ہم وطن دو حریف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا ۔ مذکورہ تینوں کھلاڑیوں نے پہلے ہی ٹوکیو اولمپکس میں اپنا کوٹہ حاصل کرلیاہے ۔ یادو نے دوحہ میں منعقدہ ایشین چمپیئن شپ 2019 ء میں دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے اولمپک کوٹہ حاصل کیا جبکہ بھاکر نے بھی اپنے زمرے میں دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے کوٹہ حاصل کیا ہے ۔