چنگی چرلہ میں 1080 ایکر جنگلاتی اراضی پراکنینی اربن پارک کا قیام

   

فلم اسٹار ناگرجنا نے وعدے کو نبھایا ، ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار کے ساتھ سنگ بنیاد
حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : تلگو فلم اسٹار ناگرجنا نے بگ باس پروگرام میں اعلان کردہ وعدے کے مطابق چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی سالگرہ کے دن ’گرین انڈیا چیلنج ‘ کے جذبہ کے تحت 1080 ایکر جنگلاتی اراضی کی دیکھ بھال کرنے اور ترقی دینے کی ذمہ داری قبول کی ۔ شہر حیدرآباد کے مضافات چنگی چرلہ کے جنگلاتی بلاک میں اپنے والد تلگو فلموں کے افسانوی شخصیت اکنینی ناگیشور راؤ کے نام پر قائم ہونے والے اربن فاریسٹ پارک کا ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار کے ساتھ مل کر سنگ بنیاد رکھا۔ اس تقریب میں ناگرجنا کی شریک حیات املا فرزندان فلم اسٹارس ناگا چیتنیا ، نکھیل کے علاوہ خاندان کے دوسرے ارکان موجود تھے ۔ اس موقع پر ناگر جنا نے جنگلات کے فروغ کے لیے ہریتا ندھی ( فنڈ ) میں 2 کروڑ روپئے کا چیک محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے حوالے کیا ۔ اور کہا کہ رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار کی جانب سے شروع کردہ گرین چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے وہ کئی پودے لگا چکے ہیں ۔ ناگر جنا نے کہا کہ گذشتہ بگ باس ( تلگو ) سیزن فائینل کے پروگرام کے موقع پر جنگلات کو گود لینے کے معاملے میں وہ سنتوش کمار سے تبادلہ خیال کیا تھا اور اسی دن فائنل پروگرام میں ہی اس کا اعلان کردیا تھا آج جنگلات کو فروغ دینے کے حصے کے طور پر اربن فاریسٹ پارک کے قیام کے لیے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے انہیں بے حد مسرت ہورہی ہے ۔ ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار نے جنگلاتی اراضی کو ترقی اور فروغ دینے کی ذمہ داری قبول کرنے پر فلم اسٹار ناگرجنا کی ستائش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چنگی چرلہ فاریسٹ بلاک میں اے اے این آر اربن پارک کے فروغ کے علاوہ خالی اراضیات میں ایک لاکھ پودے لگانے کی مہم کا جمعرات سے ہی آغاز ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شہر حیدرآباد واحد شہر ہے جس کے اطراف جنگلات کو بڑے پیمانے پر فروغ دیتے ہوئے آبی ماحول کو بہتر بنایا جارہا ہے ۔ شہر حیدرآباد کے اطراف ایک لاکھ پچاس ہزار ایکر اراضیات پر جنگلات کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ اربن پارکس قائم کئے جارہے وہ گرین چیلنج کے ذریعہ اس کی ذمہ داری نبھارہے ہیں ساتھ ہی سماجی ذمہ داری کے طور پر جنگلات کو فروغ دینے کی ذمہ داری قبول کرنے کی صنعتکاروں ، مشہور شخصیات اور مختلف اداروں سے اپیل کررہے ہیں ۔۔ ن