چوتھی منزل سے گرنے پر شرابی کی موت

   

حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک نوجوان مشتبہ طور پر عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 31 سالہ اسلم حسین جو موتی دروازہ علاقہ کا ساکن اڑیسہ کٹک کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا لاڈج کا ملازم اور شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلم شراب کی عادت سے پریشان تھا اور اس شراب ترک کرنے کی کوشش میں تھا ۔ گذشتہ روز رائے درگم کے علاقہ میں 4 منزلہ عمارت سے گر کر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔