چوتھی منزل سے گرنے پر فوجی ڈاکٹر کی موت

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود میں فوجی ڈاکٹر چوتھی منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک فوجی ڈاکٹر 36 سالہ شنکر راج کمار جو ماہر امراض اطفال تھا جو اترپردیش کے لکھنؤ آرمی ہاسپٹل میں تعینات تھا ۔ چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا ۔ چہارشنبہ کو شنکر اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل کی بالکونی میں پانی تھا جس کی وجہ سے اس کا پیر پھسل گیا اور وہ نیچے گر گیا ۔ جسے بیگم پیٹ کے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا۔ دوران علاج وہ جمعہ کی شام زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ نارسنگی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔ ش