چوتھی چائنا انٹرنیشنل ایکسپو کا شنگھائی میں آغاز

   

شنگھائی: چوتھی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو شنگھائی میں شروع ہو گئی ہے اور اس سال کی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے ایک اہم حصے کے طور پر، ہونگ چھیاو انٹرنیشنل اکنامک فورم ڈبلیو ٹی او میں چین اعلیٰ سطحی فورم کی میزبانی کرے گا۔فورم میں چین کی جانب سے اپنے ڈبلیو ٹی او کے وعدوں کی تکمیل، عالمی معیشت میں چین کی شراکت، بیرونی دنیا کے لیے چین کے کھلنے اور ڈبلیو ٹی او کی اصلاحات میں چین کی شرکت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شمولیت کے بعد سے گزشتہ 20 سالوں کے دوران، چین نے عالمی اقتصادی نظام میں فعال طور پر حصہ لیا ہے، متعلقہ وعدوں کو سنجیدگی سے پورا کیا ہے، کھلے پن کے معیار کو مسلسل بہتر بنایا ہے اور اقتصادی عالمگیریت کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے۔چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت، سب سے بڑا اشیا کی تجارت کرنے والا ملک اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔اس کی اقتصادی مجموعی مالیت میں تقریباً 11 گنا اضافہ ہوا ہے۔ چین عالمی آزاد تجارتی نظام کے محافظ کے طور پر ایک ذمہ دار طاقت کے طور پر اپنی ذمہ داری کو ظاہر کر رہا ہے، عالمی تجارتی تنظیم کے کثیر الجہتی تجارتی نظام کی اصلاحات کو بھرپور طریقہ سے فروغ دے رہا ہے، اور چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے ذریقہ عالمی کثیر الجہتی آزاد تجارت میں نئی تحریک پیدا کر رہی ہے۔