تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغی نے چہارشنبہ کو کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کے چوتھے دور کی صحیح تاریخ اور مقام کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ باغی نے یہ ریمارکس تہران کے جوہری پروگرام اور واشنگٹن کی پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں عمان کی ثالثی میں منعقدہ مذاکرات کے اگلے دور کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہے۔
