نئی دہلی : کانگریس پارٹی نے لوک سبھا میں اپنے لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور گورو گوگوئی کو ان کے عہدوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل پارٹی کی پارلیمانی ٹیم کی اتوار کو تشکیل نو کی اس سات رکنی نئی پارلیمانی ٹیم میں مسٹر ششی تھرور اور منیش تیواری شامل کیا گیا ہے۔ مسٹر رونیت سنگھ بٹو اور مسٹر مانیکم ٹیگور کو وہپ بنایا گیا ہے۔راجیہ سبھا میں کانگریس پارلیمانی ٹیم میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم، محترمہ امبیکا سونی اور مسٹر دگ وجے سنگھ کو رکن بنایا گیا ہے۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر مسٹر ملک ارجن کھڑگے برقرار رہیں گے۔ ضروری ہونے پر دونوں ٹیموں کی میٹنگ بلائی جائے گی جس کے کنوینر مسٹڑ کھڑگے ہوں گے۔