ریوا 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں پانچ چوروں کی ایک ٹولی نے ایک ڈسٹرکٹ کورٹ جج کے گھر کو نشانہ بناتے ہوئے صندل کے چار درخت کاٹ لیا اور درختوں کے تنے لے کر چلتے بنے۔ ڈسٹرکٹ جج کے گھر کی حفاظت پر تعینات پہرہ دار کو ان چوروں نے چوری کے دوران سینہ زوری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بندوق کی نوک پر دھمکایا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا۔