چوری کیلئے اکسانے والا سب انسپکٹر معطل

   

100 کروڑ کی جائیداد ہڑپنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی
حیدرآباد /30 جون ( سیاست نیوز ) تقریباً 100 کروڑ کی جائیداد کو ہڑپنے کی کوششوں میں ایک سب انسپکٹر پولیس پکڑا گیا ۔ ریٹائرڈ انکم ٹیکس کشنر کے مکان چوری کے معاملہ نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے ۔ گاندھی نگر پولیس نے گذشتہ روز کارروائی میں سریندر نامی رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا تھا اور پولیس نے اس کے بیان پر تحقیقات شروع کیںجس میں اس ایجنٹ نے پولیس عہدیدار کی ایماء پر ریٹائرڈ انکم ٹیکس کے ایڈیشنل کمشنر سیمول پرساد کے مکان چوری کی تھی ۔ پولیس نے پتہ چلایا کہ سب انسپکٹر کرشنا جو دنڈیگل میں خدمات انجام دے رہا ہے پولیس کے اس کے رول پر تحقیقات کی اور سب انسکٹر کو حراست میں لے لیا ۔ اس دوران کمشنر پولیس سائبرآباد نے سب انسپکٹر پولیس کرشنا کو معطل کرکے اس کے خلاف اسپیشل برانچ کو تحقیقات کا حکم دیا ۔ سنگین الزامات اور شواہد کی بنیاد پر سب انسپکٹر کو گرفتار کرنے کے امکانات بتائے جارہے ہیں ۔ سیمول پرساد کی بہن کے نام موجود 5 ایکڑ اراضی کی خریداری کے قرض سے کرشنا اس آئی آر ایس عہدیدار کے قریب ہوا اور وردی کی اثر میں اس ریٹائرڈ شخص کا بھروسہ حاصل کرنے کے بعد سریندر کے ذریعہ اس کے مکان میں چوری کروائی ۔ سیومل پرساد کو نشہ کی دوا دینے کے بعد اس کے مکان سے دستاویزات کا سرقہ کرلیا گیا ۔ پولیس نے مسروقہ تقریباً 40 جائیدادوں کے دستاویزات کو ضبط کرلیا جن کی مالیت سو کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے ۔ امکان ہے کہ پولیس معطل شدہ سب انسپکٹر کرشنا کو عنقریب گرفتار کرے گی ۔ ع