چوری کے الزام سے ہراسانی کا شکار نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد : /13 ستمبر (سیاست نیوز) چوری کے الزام سے ہراسانی کا شکار ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ کندکور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ کندکور پولیس کے مطابق 22 سالہ ایم نوین جو کندکور علاقہ میں رہتا تھا اس نے /6 ستمبر کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کو فوری علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل فوت ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یادیا نامی شخص نوین اور اس کے بھائی پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے ہراساں و پریشان کررہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ کندکور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع