کولکتہ: بی جے پی نے ہفتہ کے روز الزام لگایا کہ مغربی بنگال میں کچھ دن پہلے دو قبائلی خواتین کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ایک ٹویٹر پوسٹ میں بی جے پی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ امیت مالویہ جو ریاست کے پارٹی کے شریک انچارج بھی ہیںنے کہا کہ یہ واقعہ 19 جولائی کو مالدہ میں پیش آیا، جس میں ایک جنونی ہجوم اس کے خون کے لیے آمادہ ہو رہا تھا۔ مغربی بنگال کے مالدہ میں دو خواتین کو برہنہ کرکے بے دردی سے پیٹا گیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ہجوم نے خواتین کو مارا پیٹا۔ اس دوران ان کے کپڑے پھٹ گئے۔ یہ خوفناک واقعہ مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے پاکواہاٹ علاقے میں پیش آیا۔ یہاں ہر منگل کو ہفتہ وار بازار لگتا ہے۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ منی پور واقعہ کے بعددیگر ریاستوں میں بھی میں خواتین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے واقعات مسلسل منظر عام پر آرہے ہیں۔ بی جے پی کے مرکزی شریک انچارج امیت مالویہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ مغربی بنگال میں دہشت گردی بدستور تباہی مچا رہی ہے۔ مالدہ کے بامنگولا تھانے کے علاقہ پاکوا ہاٹ میں دو قبائلی خواتین کو برہنہ، تشدد اور بے رحمی سے پیٹا گیا۔