چوری کے بعد سو پر مارکٹ کے مالک کے نام سارق کا معافی نامہ

   

Ferty9 Clinic

چینائی : ٹاملناڈو میں ایک سارق نے سوپر مارکٹ سے 65 ہزار روپئے کی اشیاء اور 5 ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ کرنے کے بعد معذرت خواہی کا ایک نوٹ مالک کے نام چھوڑ گیا جس میں اس نے لکھا کہ میں بھوکا ہوں۔ تمہاری ایک دن کی آمدنی کی نقصان ہوا ، لیکن یہ میری یہ تین ماہ کی آمدنی کے مماثل ہے۔ اس نے پھر معافی مانگی ۔ پولیس نے بتایا کہ سارق سی سی ٹی وی فوٹیج کی ریکارڈنگ بھی اپنے ساتھ لے گیا۔