چوری کے طیارہ کی سنسنی خیز پرواز ، لینڈنگ پر پائلٹ گرفتار

,

   

یہ تصویرامریکی ریاست مسی سیپی کے شمال مشرقی شہر ٹوپیلو کے آسمان کی ہے جہاں ایک پائیلٹ نے فضاء سے حکام کو دھمکی دی ہے کہ وہ اپنا طیارہ ٹوپیلو شہر میں واقع وال مارٹ سے ٹکرادے گا ۔ پولیس نے اسٹورس کا تخلیہ کرادیا ہے اور پائیلٹ کو سمجھانے کی کوششیں جاری ہیں ۔چند گھنٹے بعد 29 سالہ پائیلٹ نے طیارہ کو بحفاظت زمین پر اتاردیا ۔ لینڈنگ کے ساتھ ہی حکام نے اسے گرفتار کرلیا ۔ گورنر ٹیٹے ریووز نے بتایا کہ پائیلٹ نے دھمکی ضرور دی لیکن اس نے وال مارٹ کو نشانہ نہیں بنایا اور صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے ۔ کوئی بھی فرد زخمی نہیں ہوا۔