بلند شہر،یکم فروری(سیاست ڈاٹ کام) ضلع بلند شہر کے جہانگیرآباد علاقے میں چور ایک اے ٹی ایم مشین ہی لے کر فرار ہوگئے ۔ مشین میں پانچ لاکھ 25 ہزار روپئے بھی تھے ۔ ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے آج بتایا کہ نئی منڈی پولیس چوکی علاقے کے شیوالی گاؤں میں اے ٹی ایم لگا ہوا تھا۔ جمعرات کو چور اے ٹی ایم اکھاڑ کر اسے جنگل میں لے کر چلے گئے ۔چوروں نے اس میں موجود 5.25لاکھ روپئے نکال لئے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو اے ٹی ایم سرائے چھبیلا گاؤں کے جنگل میں پڑا ہوا ملا ہے ۔ اس معاملے میں چوکی انچارج پروین کمار،سپاہی بھوپیندر تومر کو ڈیوٹی میں لاپرواہی کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔