چور کے شبہ میں ایک شخص نذر آتش کردیا گیا

   

لکھنو 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں ایک شخص کو شبہ کی بنیاد پر نذر آتش کردیا گیا جب وہ کتوں سے بچنے کیلئے بھاگ رہا تھا ۔ مقامی عوام نے اسے چور سمجھا ۔ اس کا تعاقب کیا اور نذر آتش کردیا ۔ اب تک اس سلسلہ میں پولیس کے بموجب دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ اس شخص کی سوجیت کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے اور اس کا علاج کیا جا رہا ہے ۔