ترواننت پورم/نئی دہلی :بی جے پی اتحاد مہایوتی کی مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے ایک دن بعد، کانگریس قائد سی کے وینو گوپال نے اتوار کو کہا کہ وہ اور مہا وکاس اگھاڑی کے دیگر اتحادیوں کے ساتھ چونکادینے والی شکست کی وجوہات کا جائزہ لیں گے۔مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں، مہایوتی اتحاد 288 رکنی اسمبلی میں 230 نشستیں جیت کر بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپس آیا ہے۔