چوٹی کانفرنس کے علاوہ جن پنگ G-20

   

آر آئی سی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے
بیجنگ ،24جون (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر ژی جن پنگ جاپان کے اوساکا میں ہونے والی جی ۔20چوٹی کانفرنس کے علاوہ روس ۔ہندستان ۔چین (آر آئی سی )کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔چین کے نائب وزیرخارجہ ژان جون نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ،‘‘ صدر شی جن پنگ جی ۔20 چوٹی کانفرنس سے الگ روس ۔ہندستان ۔چین کے لیڈروں کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔مسٹر جن پنگ اس ہفتہ کے اواخر میں جاپان کے اوساکا میں شروع ہونے جارہی G-20 چوٹی کانفرنس کے علاوہ برازیل ۔روس۔ہندستان ۔چین ۔جنوبی افریقہ (برکس )کی غیر رسمی میٹنگ میں بھی حصہ لیں گے ۔مسٹر ژانگ نے کہا’’ جن پنگ G-20 چوٹی کانفرنس سے الگ برکس کے لیڈروں کے ساتھ غیررسمی میٹنگ میں حصہ لیں گے ۔G-20 چوٹی کانفرنس سے الگ اس طرح کی میٹنگوں کا انعقاد برکس کے پانچ لیڈروں کی ایک بہترین روایت بن گئی ہے ۔ہم سبھی جانتے ہیں کہ برکس کے سبھی ممالک ابھرتی عالمی منڈیاں ہیں اور بین الاقوامی روابط میں اہم رول ادا کرتے ہیں ‘‘۔مسٹر جن پنگ 27سے 29جون تک جاپان کے دورے پر رہیں گے ۔