چوٹ اُپل میں خوفناک سڑک حادثہ، دو ہلاک ، دیگر دو زخمی

   

حیدرآباد۔/22جنوری، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ چوٹ اُپل میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کا شکار افراد ایک ہی خاندان کے بتائے گئے ہیں جو مندر سے واپس ہورہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں 45 سالہ راما کرشنا اور اس کا بڑا بیٹا منی چرن فوت ہوگئے جبکہ کرشنا کی بیوی لکشمی 40 سالہ اور اس کا ایک اور بیٹا گیارہ سالہ ایشور سائی شدید زخمی بتائے گئے ہیں۔ حادثہ چوٹ اُپل منڈل کے پنتیاگل گیٹ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں سڑک کے کنارے موجود ڈی سی ایم گاڑی سے راما کرشنا کی موٹر سیکل ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں شدید زخمی لکشمی اور اس کے بیٹے کو فوری حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حادثہ کی اطلاع سے راما کرشنا کے گاؤں لکارم میں ماتم کا ماحول پیدا ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع