چوٹ اپل میں سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد : /26 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ چوٹ اوپل میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں خانگی ملازم شدید زخمی ہوگیا تھا اور دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ 23 سالہ بھرت ریڈی اپنے بھائی سائی کرن ریڈی کے ہمراہ /21 ڈسمبر کو چوٹ اوپل علاقہ سے گزررہا تھا کہ تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں بھرت ریڈی شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کیلئے اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔