حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے انکا پلی ضلع کے چوڑاورم سب جیل سے جمعہ کی شام دو ریمانڈ قیدی فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ قیدیوں نے جیل وارڈن پر ہتھوڑے سے حملہ کرتے ہوئے ان کے پاس موجودہ چابیاں چھین لیں اور مرکزی دروازے کھول کر بھاگ گئے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی جیل میں سنسنی پھیل گئی۔ فرار قیدیوں کی شناخت الوری سیتارام راجو ضلع کے اننت گری منڈل کے ٹوکوڈو پنچایت سکریٹری روی کمار جو 25 اپریل کو گرفتار ہوا تھا اور دوسرا قیدی بیجاواڑہ رامو جو متعدد سرقہ کے مقدمات میں ملوث ہے۔ اسے جولائی میں ٹروگل پولیس نے سونے کی چوری کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا۔ جمعہ کی شام دونوں قیدیوں کو کام کے سلسلہ میں سیل سے باہر نکالا گیا تھا۔ کچن میں موجود ہتھوڑا روی کمار نے اٹھا لیا اور ڈیوٹی پر موجود وارڈن ویراراجو پر حملہ کردیا اور اس کے قبضہ سے چابیاں چھین لی اور گیٹ کھول کر فرار ہوگئے۔ یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ زخمی وارڈن کو دواخانہ منتقل کردیا اور پولیس کی ٹیمیں مفرور قیدیوں کی تلاش شروع کردی۔ ش