چوہے دو لاکھ روپئے کھا گئے !!

,

   

Ferty9 Clinic

محبوب آباد میں عجیب و غریب واقعہ ‘ کترنے سے نوٹ ضائع
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : دھوپ کی شدت اور بارش کی پرواہ کیے بغیر ترکاری فروخت کرکے طبی اخراجات کیلئے پائی پائی جوڑ کر 2 لاکھ روپئے جمع کرنے والے ایک شخص کے دو لاکھ روپیوں کو چوہے کھا گئے ۔ یہ عجیب و غریب واقعہ ضلع محبوب آباد میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب ویمنور گرام پنچایت کے حدود میں واقع اندرا نگر تانڈہ میں رہنے والا شخص بھوکیا ریڈیا ترکای فروخت کرتے ہوئے اپنی زندگی گذر بسر کررہا ہے ۔ ناسازی صحت کا شکار ہونے والے ریڈیا نے علاج کیلئے 2 لاکھ روپئے جمع کئے اور رقم کو اپنے گھر کی الماری میں چھپا کر رکھا تھا ۔ تاہم چوہے الماری میں گھس کر سارے نوٹوں کو کتر گئے ۔ ایک بھی نوٹ کو نہیں چھوڑا ۔ تمام دو لاکھ روپئے 500 روپئے کی نوٹوں پر مشتمل تھے ۔ پھٹی اور کتری ہوئی نوٹوں کو دیکھ کر ریڈیا مایوس اور پریشان ہوگیا ۔ وہ ان ناکارہ نوٹوں کو لے کر محبوب آباد اسٹیٹ بینک آف انڈیا پہونچا اور اپنی داستان سنائی ۔ بینک عملہ نے بتایا کہ اب یہ نوٹس ضائع ہوگئے ۔ جس پر ریڈیا وہی پھٹی ہوئی نوٹوں کو لے کر گھر پہونچ گیا ۔ اس نے حکومت سے علاج کی اپیل کی ۔