چو۔سنہوئی شمالی کوریا کی پہلی خاتون وزیر خارجہ

   

سیول ۔ شمالی کوریا میں پہلی بار ہفتہ کے روز ایک خاتون کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔ کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے ) کے مطابق، چو- سنہوئی کو ترقی دے کر وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے ، جس اس سے پہلے نائب وزیر خارجہ تھیں۔ انہیں ترقی دے کر وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ پارٹی کی 8ویں مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ جوہری مذاکرات میں ثالث کے طور پر پہچان بنانے والی چو- سن پہلی خاتون ہیں جنہیں شمالی کوریا میں وزیر خارجہ بنایا گیا ہے ۔ چو سن کو ایک ایسے وقت میں وزیر خارجہ بنایا گیا ہے جب جزیرہ نما کوریا میں کافی کشیدگی ہے جو شمالی کوریا کے ذریعہ مسلسل ہتھیاروں کے تجربات کی وجہ سے بڑھ گئی ہے ۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ایک پارٹی میٹنگ میں سکیورٹی کے سنگین چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مضبوط دفاعی اقدامات پر زور دیا۔ شمالی کوریا نے اس سال 17 میزائل تجربات کیے ہیں جن میں دو بین براعظمی بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ بھی شامل ہے ۔ اس کے جواب میں جنوبی کوریا اور امریکہ نے منگل کے روز ایک ایئر شو کا انعقاد کیا جس میں شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کے لیے 20 جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ان طیاروں نے جزیرہ نما کوریا کے مغربی حصے میں سمندری علاقے پر پرواز کی۔