چٹانوں کے تحفظ کیلئے اردو یونیورسٹی کو ایوارڈ

   

حیدرآباد۔3 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو حیدرآباد میں واقع کیمپس میں قدرتی چٹانوں کے تحفظ پر ایوارڈ عطا کیا گیا۔ چٹانوں کے تحفظ سے متعلق سوسائٹی کی صدر پروفیسر فاطمہ علی خاں اور سکریٹری محترمہ ایف کے قادر نے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن سے ملاقات کی اور توصیف نامہ پیش کیا ۔ سوسائٹی ٹو سیو راکس نے کیمپس کی تعمیر و توسیع کے منصوبہ میں قدیم گرانائیٹ کی چٹانوں کے تحفظ کی ستائش کی ۔ چٹانیں قدرتی حسن کے دلفریب نظارے پیش کر رہی ہے جن پر رات میں روشنی کا خصوصی انتظام ہے۔ وائس چانسلر نے حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں چٹانوں کے تحفظ کیلئے شعور بیداری کا مشورہ دیا اور سوسائٹی کی مساعی کو سراہا۔ انہوں نے چٹانوں کے تحفظ کیلئے ایک تصویری نمائش اور ورکشاپ کی تجویز پیش کی ۔ ر