چٹگوپہ ٹاؤن میں فٹ پاتھ کے کاروباری برخواست

   

Ferty9 Clinic

بیدر۔ چٹگوپہ ٹاؤن کی بلدیہ کے ایگزیکٹیو آفیسر حسام الدین بابا اور پی ایس آئی مہندرکمار کی قیادت میں شہر کی مارکیٹ روڈ ، اور بسواراج چوک تا شہری بیس تک کے دوکان مالکان اپناسامان راستے پر رکھنے سے فٹ پاتھ پر چلنے والی عوام کوتکلیف ہورہی تھی۔اسی طرح موٹرسائیکل اور دیگر گاڑیوں کو چلانے میں بھی رکاوٹیں پیش آرہی تھیں۔ جس کی شکایت عوام نے ٹاؤن میونسپل کونسل میں کی تھی۔ جس کے پیش نظر دوکانداروں سے کہہ دیاگیاتھاکہ وہ اپناسامان اپنی دوکان کے اندررکھ کر کاروبار کریں ورنہ بلدیاتی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس انتباہ کے باوجو دبھی انھوں نے کوئی قدم نہیں اٹھایااور فٹ پاتھ پر ہی سامان رکھ کر کاروبار کرنے لگے۔ جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھ سے سامان ہٹادیاگیا۔ اس مہم میں محکمہ پولیس کااسٹاف سداروڈھ، شیوانند اور بلدیہ کااسٹاف روی کمار ، ویشالی ، محکمہ طب کے مبصر نریش بی گھناٹے اکاؤنٹنٹ ، شیوکمار ، سنتو ش کمار جونئیر پروگرامر ، روی بھیا، ستیش کمار ، دھنراج اور دیگر اسٹاف نے حصہ لیا۔عبدالقد یر لشکری کے مطابق یہ واقعہ 20؍نومبر کو پیش آیا جس کی اطلاع چٹگوپہ ٹاؤن کے ای او حسام الدین بابا نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔