حیدرآباد : چٹھی کے کاروبار کے نام پر کئی افراد کو دھوکہ دینے والے بنگلورو کے ایک شخص کو سی سی ایس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جاریہ سال مارچ میں نظیر احمد و دیگر نے 76 لاکھ روپئے کے کرن کمار کے چٹھی کے کاروبار میں سرمایہ لگایا تھا۔ کرن کمار منافع و اصل رقم دیئے بغیر مکان خالی کرکے فرار ہوگیا تھا۔ سی سی ایس پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا تھا اور تلاش جاری تھی۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے اسے بنگلورو سٹی سے گرفتار کرکے شہر منتقل کیا اور دوران تحقیقات یہ پتہ لگایا کہ کرن کمار نے کئی افراد کو 5 کروڑ روپئے کا دھوکہ دیا ہے۔ گرفتار ملزم کو نامپلی عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔