کلکتہ 9جولائی (سیاست ڈاٹ کام )چٹ فنڈ اسکام معاملات میں ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر مدن مترا سے 4 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کرنے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بنگلہ اداکار پرسون جیت چٹرجی کو سمن جاری کیا ہے ۔ بنگلہ فلم منا من اور ہینگ اوور کیلئے روز ویلی گروپ کی مددسے فلم بنائی تھی۔ای ڈی کے ذرائع کے مطابق پرسوجن جیت کو سی جی او کمپلیکس میں 19جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔پرسون جیت روز ویلی کے پروگرام یں نظر آتے تھے ۔ای ڈی نے پرسون جیت چٹرجی سے یہ جاننا چاہتی ہے کہ ان کے اور روز ویلی گروپ کے درمیان مالی لین دین کی نوعیت کیا تھا۔پروگراموں میں شرکت کے بعد کتنے روپے لیتے تھے ۔روزویلی کے چیر مین گوتم کندو سے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد ای ڈی کو بہت ساری معلومات و جانکاری حاصل ہوئی ہے ۔ان معلومات کی بنیاد پر ہی ای ڈی اداکار پرسون جیت چٹرجی سے کئی سوالات کرنا چاہتی ہیں۔تاہم ای ڈی کے سمن پر پرسون جیت چٹرجی کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔پرسون جیت چٹرجی کے علاوہ ای ڈی نے ترنمول کانگریس کی بیر بھوم سے رکن پارلیمنٹ و سابق اداکارہ شتابدی رائے کو بھی 12جولائی کو طلب کیا ہے ۔شتابدی رائے روز ویلی گروپ کی برانڈ ایمبسڈر تھیں۔