چپل میں سونا چھپاکر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

   

چینائی : چینائی ایئرپورٹ پر کسٹمز کے ایک عہدیدار نے مسافر کی مدد کرنے کی نیت سے اِس کے پیر سے چھوٹی ہوئی چپل اُٹھاکر دینے کی کوشش کی لیکن عہدیدار کو چپل غیرمعمولی طور پر بھاری نظر آئی۔ اِس کے اندر سونا چھپایا گیا تھا۔ چینائی ایئر کسٹمز کے مطابق ٹاملناڈو رامنتاپورم کے رہنے والے 23 سالہ محمد حسن علی دوبئی سے امارات کے طیارہ کے ذریعہ پہونچے تھے۔ ان کی چپل گرین چیانل سے گزرتے وقت پیر سے چھوٹ گئی۔ عہدیدار نے اِن کی مدد کرنی چاہی لیکن اُسے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ چپل میں 12 لاکھ روپئے مالیت کا سونا چھپا ہوا تھا۔اِسی ایرپورٹ پر کریم کے بوتلوں میں 14 لاکھ کا سونا چھپاکر لایا جارہا ہے جسے بھی ضبط کرلیا گیا۔