نئی دہلی 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج مطلع کیا کہ عصری سکیوریٹی عوامل کے ساتھ ای پاسپورٹس کی اجرائی کے منصوبے زیر غور ہیں۔ ان پاسپورٹس میں درخواست گذار کی شخصی تفصیلات کو ایک چپ میں اسٹور کرنے جیسی سہولت بھی دستیاب رہے گی ۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے منسٹر آف اسٹیٹ خارجہ وی مرلیدھرن نے کہا کہ اگر کوئی اس چپ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا ہے تو سسٹم اس کی نشاندہی کرلے گا جس کے نتیجہ میں پاسپورٹ رد ہوجائیگا ۔ اس سوال پر کہ آیا حکومت عصری سکیوریٹی عنصر کے ساتھ پاسپورٹس کی اجرائی پر غور کر رہی ہے۔
