چڈی گینگ پھر سرگرم‘امین پورہ علاقہ کے عوام میں خوف کا ماحول

   

حیدرآباد۔7 ستمبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد حدود میں بدنام زمانہ چڈی کینگ دوبارہ نمودار ہوگئی۔ چڈی گینگ کی سرگرمیوں سے عوام میں سنسنی پھیل گئی۔ امین پور علاقہ کی ایک گیٹیڈ کمیونٹی میں سارقوں کی ٹولی کی نقل و حرکت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا۔ کمیونٹی میںموجودہ کیمروں میں چڈی گینگ کی نقل و حرکت اور خطرناک سرگرمیاں ریکارڈ کرلی گئی۔ واضح رہیکہ سائبر آباداور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں ان سارقوں کی سرگرمیوں سے خوف و دہشت کا ماحول پایا جاتا تھا۔ کڑی مشقت کے بعد پولیس نے اس گینگ کو بے نقاب کیا تھا اور عملاً اس چڈی گینگ کے خاتمہ کا دعویٰ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ تاہم شہر کے نواحی علاقہ امین پور میں چڈی گینگ کی سرگرمی دوبارہ پولیس کے لئے الجھن کا سبب بن گئی۔ پڑوسی ریاستوں سے تعلق رکھنے والی اس ٹولی کے ارکان سرقہ کرنے کے بعد اچانک غائب ہو جاتے ہیں۔ منصوبہ بند طریقہ سے کالونیوں اور گیٹیڈ کمیونٹی کو نشانہ بناتے ہوئے انتہائی خوف ناک انداز میں واردات انجام دینے کے بعد عملاً روپوشی اختیار کرلیتے ہیں۔ اپنے چہروں کو ڈھانکے ہوئے نیم برہنہ حالت میں چڈی پہنے ہوئے ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہوتے ہوئے سرقہ کی واردات کو انجام دیا کرتے ہیں۔ سابق میں کی گئی کارروائیوں اور ان کے طریقہ کار سے واقف تلنگانہ بالخصوص رچہ کنڈہ پولیس نے اس ٹولی کی نقل و حرکت کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیموں کو چوکس کردیا ہے۔ سائبر آباد کے علاوہ سنگاریڈی کی پولیس بھی تحقیقات میں جٹ گئی ہے۔ ع