چکردھاری شرن سنگھ اڈیشہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس

   

کٹک: جسٹس چکردھاری شرن سنگھ نے بدھ کو اڑیسہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔گورنر رگھوبر داس نے آج پرانے ہائی کورٹ احاطے میں منعقدہ ایک تقریب میں جسٹس سنگھ کو عہدے کا حلف دلایا۔جسٹس سبھاسس تلپاترا کے 3 اکتوبر 2023 کو ریٹائرہونے کے بعد جسٹس سنگھ کو چیف جسٹس کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔جسٹس بدیوت رنجن سارنگی نے چیف جسٹس سبھاسس تلپاترا کی ریٹائرمنٹ کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ حلف برداری کی تقریب میں ہائی کورٹ کے ججز، سابق ججز اور اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔دہلی یونیورسٹی (کیمپس لاء سینٹر) سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد جسٹس سنگھ 30 اکتوبر 1999 کو بطور وکیل نامزد ہوئے تھے ۔ سال 1998 میں انہیں مرکزی حکومت کے ایڈیشنل اسٹینڈنگ وکیل کے طور پر مقررکیاگیاتھا اور اکتوبر 2001 تک اس عہدے پر رہے ۔


پنکج جھا چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ کے میڈیا ایڈوائزر
رائے پور: مسٹرپنکج جھا کو چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی کا میڈیا مشیر مقرر کیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ سائی نے کل دیر شام مسٹر جھا کواپنے کیمپ آفس میں میڈیا ایڈوائزر مقرر کرنے کا حکم سونپا۔ جھا بی جے پی کے 2004 سے کل وقتی کارکن رہے ہیں۔ انہوں نے براڈکاسٹ جرنلزم میں ماکھن لال چترویدی جرنلزم یونیورسٹی، بھوپال سے 2003 میں ایم اے کیا تھا۔