حیدرآباد 25 اپریل ( سیاست نیوز ) علاقہ رین بازار میں کل رات دیر گئے ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک چکن سنٹر کے مالک نے دوسرے چکن سنٹر کے کاروباری پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ محمد افروز ساکن رین بازار جو گزشتہ دو سال سے ایچ کے جی این کے نام سے انڈین فنکشن ہال سوپر بازار کے قریب چکن سنٹر چلارہا ہے اور اسی علاقہ میں محمد ابراہیم نامی شخص نے ایک ماہ قبل چکن سنٹر قائم کیا ۔ سابق میں محمد ابراہیم نے درخواست گذار افروز کی چکن شاپ پہنچ کر چکن خریدنے کے بہانے ہنگامہ آرائی کی تھی ۔ ابراہیم نے افروز کے رویے پر انتقام لینے 24 اپریل کی شب ایک شخص کو گراہک کے بھیس میں افروز کے چکن سنٹر بھیجا اور تول میں فرق کا تنازعہ کرکے وہاں جھگڑا شروع کردیا ۔ گراہک کی بحث میں مداخلت کے بہانے ابراہیم افروز کی دوکان پر پہنچ گیا اور اپنے ساتھیوں آصف ، نور ، شاہنواز ، فیروز اور دیگر کو وہاں طلب کرکے افروز پر چاقو سے حملہ کردیا ۔ اس حملے میں افروز کا بھائی محمد اظہر اور بھتیجا خیرالدین اور دیگر بھی زخمی ہوگئے ۔ پولیس رین بازار نے حملہ آوروں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ ب