چکن میں ربر بینڈ کی شکایت، کے ایف سی کے غذائی نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے

   

حیدرآباد 31مئی(یواین آئی) سوئیگی کے ذریعہ دیئے گئے چکن کے آرڈر کے بعد چکن میں ربربینڈ کے پائے جانے کی ایک گاہک کی شکایت کے بعد کوکٹ پلی ہوزنگ بورڈ کالونی میں واقع کین ٹکی فرائیڈ چکن (کے ایف سی) کا گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے فوڈ سیفٹی ونگ نے معائنہ کیا۔سائی تیجا نامی گاہک نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ چکن پیس میں فرائیڈ کے ساتھ ربربینڈ بھی پایاگیا۔انہوں نے ابتدا میں اس بات کی شکایت کے ایف سی سے کی تاہم جب کے ایف سی سے کوئی ردعمل نہیں ملا تو تیجا نے جی ایچ ایم سی سے اس بات کی شکایت کی۔جی ایچ ایم سی نے فوڈ انسپکٹرس سے اس معاملہ کو رجوع کیا۔ فوڈ انسپکٹرس نے اس اسٹور سے غذا کے نمونے حاصل کئے ہیں اور فوڈ سیفٹی ونگ کے عہدیداروں نے نمونوں کو جانچ کے لئے لیب روانہ کردیاہے ۔