چکن کی قیمتوں میں فی کیلو 100 روپئے کا اضافہ

   

یومیہ 10 لاکھ کیلو اور اتوار کو 15 لاکھ کیلو چکن کی فروختگی ، قیمت مزید بڑھ سکتی ہے
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : چکن کی قیمتوں میں دن بہ دن زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ 20 دن قبل 175 روپئے میں فی کیلو فروخت ہونے والا چکن کا گوشت اب 280 روپئے فی کیلو فروخت ہورہا ہے ۔ پولٹری صنعت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چکن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں روزانہ اوسطاً 10 لاکھ کیلو مرغ کا گوشت فروخت ہوتا ہے ۔ اتوار کے دن 15 لاکھ کیلو سے زیادہ چکن کا گوشت فروخت ہوتا ہے ۔ کورونا کا ڈر و خوف ختم ہوجانے کے بعد یومیہ ایک لاکھ تا 2 لاکھ کیلو زیادہ چکن کا گوشت فروخت ہورہا ہے ۔ موسم سرما کا اختتام اور موسم گرما کا آغاز ہوگیا ہے ۔ فی الحال بعض مقامات پر 37 تا 39 ڈگری درجہ حرارت درج ہورہی ہے ۔ موسم کی تبدیلی کے بعد بڑے پیمانے پر مرغیاں فوت ہورہی ہیں ۔ اس کے علاوہ مرغیوں کو کھلانے والے دانا کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے چکن کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ دیسی مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ 400 تا 500 روپئے فی کیلو گوشت فروخت ہورہا ہے ۔ دیسی مرغی بھی دستیاب نہیں ہونے کی وجہ سے اس کی بھی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ مدھیہ پردیش کے جنگلات میں پرورش پانے والے دیسی مرغیوں کو چند تاجرین کی جانب سے یہاں لاکر فروخت کیا جارہا ہے ۔ یہاں کے پولٹری فارم میں پرورش پانے والی دیسی مرغیوں کا گوشت 500 روپئے فی کیلو فروخت ہورہا ہے ۔۔ ن