چکن کی قیمت میں اضافہ ، موسم اور تہوار سے چکن کی مانگ

   

حیدرآباد۔ 7 جنوری (سیاست نیوز) شدید سردیوں کی وجہ سے چکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اب سنکرانتی تہوار کی مناسبت سے چکن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا امکان ہے اور تاجرین کا کہنا ہے کہ امسال چکن کی بھاری تجارت ممکن ہے اور اس لئے مضافاتی علاقے جیسے گھٹکیسر، جیڈی میٹلہ، شاد نگر، عبداللہ پور میٹ علاقوں کے پولٹری فارمس کے پاس چکن کے تاجرین کی کثیر تعداد دکھائی دے رہی ہے اور تاجرین کا مزید کہنا ہے کہ زیادہ تر عام مرغیوں کی ہی مانگ ہے کیونکہ دیسی مرغیوں کی قیمتیں زیادہ ہیں جبکہ پولٹری تاجرین کا بھی کہنا ہے کہ امسال چکن کی تجارت میں کافی اضافہ ہوسکتا ہے۔ گریٹر حیدرآباد حدود میں یومیہ 1.5 تا 2 لاکھ کلو چکن فروخت کیا جاتا ہے اور تاجرین کا اندازہ ہے کہ امسال سنکرانتی کے موقع پر 3 تا 4 کلو چکن کی فروخت ممکن ہے اور چکن تاجرین کا کہنا ہے کہ دراصل 6 ماہ سے مرغیوں کی قلت کی وجہ سے گریٹر حیدرآباد حدود میں چکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تلنگانہ پولٹری برڈس اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر رنجیت ریڈی نے بتایا کہ امسال 31 ڈسمبر کو یہ اضافہ نہیں دیکھا گیا البتہ سنکرانتی کے موقع پر چکن کی تجارت میں اضافہ کے امکانات ہیں۔ پولٹری سطح پر چکن کی قیمتوں میں کمی واقع ہونے کے باوجود ریٹیل تاجرین چکن کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی ہے۔ تین ماہ قبل لائیو مرغی فی کلو گرام 120 تا 130 روپئے تھی مگر ریٹیل مارکٹ میں چکن فی کلو 220 تا 240 روپئے فی کیلو فروخت کیا گیا جبکہ فی الحال فارم میں فی کلو مرغی 70 تا 75 روپئے ہے مگر ریٹیل مارکٹ میں چکن فی کلو 180 تا 200 روپئے فروخت کیا جارہا ہے۔