حیدرآباد 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ میں چکن کی قیمت میں راتوں رات کمی کے سبب ریاست کے پولٹری فارمرس کو سخت افسوس اور مایوسی کا سامنا ہے۔ تازہ ترین اعداد کے مطابق چکن کی قیمت 210 روپئے سے گھٹ کر 170 روپئے ہوگئی ہے۔ کرسمس اور سال نو سے عین قبل یہ کمی ہوئی ہے حالانکہ ان دنوں چکن کا بہت زیادہ استعمال ہوا کرتا ہے۔
