چکڑپلی اورکاچی گوڑہ میں دو خواتین کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/26 جولائی، ( سیاست نیوز)چکڑ پلی اور کاچی گوڑہ علاقہ میں دو خواتین نے خودکشی کرلی تاہم ایک کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ چکڑ پلی پولیس کے مطابق 20 سالہ لانیا جو کنٹہ علاقہ کے ساکن شخص راجیا کی بیٹی تھی مالی پریشانی سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 23 سالہ نرملا جو برکت پورہ علاقہ کے ساکن شخص ڈیکاکی بیوی تھی یہ دونوں میاں بیوی چوکیداری کرتے تھے جو کاچی گوڑہ علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ میں رہتے تھے جن کا تعلق نیپال سے بتایا گیا ہے۔ سال 2014 میں انہوں نے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔