حیدرآباد ۔ /21 اگست (سیاست نیوز) چکڑپلی علاقہ میں رہائشی مکان میں چلائے جارہے قمار بازی کے اڈہ پر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 14 موبائیل فون اور نقد رقم ضبط کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 39 سالہ پرکاش یاتوئے جو ٹی اسٹال چلاتا ہے اور اس کا تعلق کرناٹک سے ہے نے اپنے مکان واقع وحیدہ باغ چکڑپلی میں غیرمجاز طور پر قمار بازی کا اڈہ چلارہا تھا ۔ اس کارروائی کے دوران ٹاسک فورس نے پرکاش کے ایک اور ساتھی آرگنائزر نوین شیٹی کے علاوہ دیگر 10 افراد کو بھی گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 1 لاکھ نقد رقم اور 14 موبائیل فون ضبط کرتے ہوئے انہیں چکڑپلی پولیس کے حوالے کردیا ۔