چھتری ناکہ شمشیر گنج میں قتل کی سنسنی خیز واردات

   

حیدرآباد : /18 جنوری (سیاست نیوز) چھتری ناکہ کے علاقہ شمشیر گنج میں آج رات دیر گئے ایک سنسنی خیز واردات پیش آئی جس میں ایک شخص کا بہیمانہ طورپر قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ سی ایچ ستیش پر ایک شخص نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا ۔ یہ واردات شمشیر گنج تلجا بھوانی وائنز کے روبرو پیش آئی ۔ جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔انسپکٹر چھتری ناکہ پرساد ورما نے بتایا کہ پرانی مخاصمت کے نتیجہ یہ قتل ہونے کا شبہ ہے ۔ پولیس نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ موقعہ واردات پر کلوز ٹیم نے قتل میں استعمال کئے گئے ہتھیار برآمد کرلئے ۔ ب