حیدرآباد 31 اگسٹ (سیاست نیوز) شوہر کی بے وفائی کے بعد عاشق پر بھروسہ ایک خاتون کی موت کا سبب بن گیا۔ چھتری ناکہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 26 سالہ خاتون جوستنا نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق جوستنا کرشنا ریڈی نگر علاقہ کے ساکن ارون کمار کی بیوی تھی۔ سال 2016 ء میں ان کی شادی ہوئی تھی۔ گھریلو تنازعات اور خاندانی جھگڑوں کے سبب خاتون شوہر سے الگ رہتی تھی۔ اس کے شوہر نے اس کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ اپنی زندگی کی گزر بسر کے لئے جوستنا خانگی ملازمت کررہی تھی جہاں اس کی دوستی تیجا نامی نوجوان سے ہوئی اور وہ اس سے محبت کرنے لگی۔ تھوڑے دن بعد خاتون کو اس بات کا علم ہوا کہ تیجا کسی اور لڑکی سے محبت کرتا ہے۔ اس بات سے خاتون دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔