چھتری ناکہ میں روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکر، کارپینٹر ہلاک

   

حیدرآباد۔/27 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چھتری ناکہ کندیکل گیٹ کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے نتیجہ میں کار پینٹر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ محمد جاوید ساکن چندرائن گٹہ کل رات علاقہ کندیکل گیٹ سے موٹر سیکل پر جارہے تھے کہ اتفاقی طور پر ڈیوائیڈر سے ٹکراجانے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگئے۔ اس حادثہ میں ان کے سر پر گہرا زخم آیا اور انہیں دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس چھتری ناکہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔