حیدرآباد : /8 فبروری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے چھتری ناکہ پولیس کی مدد سے ایک رہائشی مکان میں چلائے جارہے قمار بازی کے اڈہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 11 افر اد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقہ چھتری ناکہ کے ساکن سنیل اپنے مکان واقع چھتری ناکہ میں قماربازی کے اڈہ چلارہا تھا اور اس کاروبار کیلئے وہ جواڑیوں سے کمیشن کی رقم حاصل کررہا تھا ۔ غیرقانونی سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 1 لاکھ 69 ہزار نقد رقم برآمد کرلی ۔ ب