حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جو شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس چھتری ناکہ کے مطابق 38 سالہ ناویش جو پیشہ سے مارکیٹنگ ملازم لکشمی نگر چھتری ناکہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس شِخص کی شادی طئے ہونے میں دشواریاں پیش آرہی تھی اور رشتہ طئے نہیں ہو پارہا تھا اور یہ شخص شدید پریشانی کا شکار تھا ۔ گذشتہ دنوں اس شخص کا چھوٹا بھائی اور والدہ گجرات تیرت یاترا کیلئے گئے تھے اور گھر میں یہ شخص اکیلا تھا اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔