چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن حدود کے روڈی شیٹر س کی کونسلنگ

   

حیدرآباد۔/26 اگسٹ، ( سیاست نیوز) آئندہ ماہ منعقد ہونے والے گنیش تہوار کے پیش نظر چھتری ناکہ پولیس نے وہاں کے روڈی شیٹرس کی کونسلنگ کی۔ انسپکٹر چھتری ناکہ مسٹر سید عبدالقادر جیلانی نے اس علاقہ سے تعلق رکھنے والے 10 روڈی شیٹرس کو پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے انہیں اچھا برتاؤ نہ کرنے پر انتباہ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ روڈی شیٹرس کو یہ واضح طور پر بتایا گیا کہ وہ مسلسل وارداتوں میں ملوث ہونے پر ان کے خلاف سخت کارروائی یعنی پی ڈی ایکٹ بھی نافذ کیا جاسکتا ہے۔