چھتیس گڑھ۔تلنگانہ کی سرحد پر ہائی الرٹ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔26۔اکتوبر(یواین آئی) پولیس نے تلنگانہ اورچھتیس گڑھ کی سرحد پر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔پولیس نے ماؤنواز لیڈر ہڈما کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ سیکورٹی فورسس دونوں ریاستوں کی سرحدوں پرگاڑیوں کا معائنہ کر رہی ہیں۔ پولیس ان علاقوں میں مختلف مقامات پر دھاوے بھی کررہی ہے ۔ گذشتہ روز ہوئے انکاونٹر میں ماونوازوں کی ہلاکت کے بعد اس علاقہ کو پولیس نے گھیرلیا ہے اور ماونوازوں کی شدت کے ساتھ تلاش کی جارہی ہے ۔