نئی دہلی:چھتیس گڑھ اور تری پورہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں گراوٹ آئی ہے جبکہ دیگر ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ چھتیس گڑھ میں 1196 ایکٹیو کیسز کی کمی آنے سے ریاست میں اس کی مجموعی تعداد 1،21،555 رہ گئی ہے ، جب کہ تری پورہ میں 37 کیسز کی کمی کے ساتھ مجموعی تعداد 373 رہ گئی۔ دوسری طرف ، ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز میں سب سے زیادہ(20،597 ) کرناٹک میں 20048 ، اتر پردیش میں 17545 ، راجستھان میں 10791 اور مہاراشٹر میں تعداد 4147 رہی۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،32،730 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 62 لاکھ 63 ہزار 695 ہوگئی ہے ۔ ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے یہ تعداد بڑھ کر 24،28،616 جبکہ اس کی شرح 14.93 ہوچکی ہے ۔ دوسری طرف ، 1،93،279 مریض بھی صحت مند ہوئے ہیں ، جس کے نتیجے میں ملک میں اب تک ایک کروڑ 36 لاکھ 48 ہزار 159 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔