رالئے پور :چھتیس گڑھ کی بھانوپرتاپ پور اسمبلی سیٹ اور راجستھان کے سردار شہر اسمبلی سیٹ پر کانگریس امیدواروں کی جیت ہوئی ہے۔ بھانوپرتاپ پور ساوتری منوج منڈاوی نے بی جے پی امیدوار برہمانند نیتم کو 20 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہرایا ہے۔ اسی طرح سردار شہر اسمبلی سیٹ پر کانگریس امیدوار انل کمار شرما نے بی جے پی امیدوار اشوک کمار کو 25 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی ہے۔ بی جے پی کی حالت اڈیشہ میں بھی پست ہو چکی ہے کیونکہ وہاں کے پدمپور اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب کا جو نتیجہ برآمد ہوا ہے اس میں بیجو جنتا دل امیدوار برشا سنگھ نے بی جے پی امیدوار پردیپ پروہت کو 40 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہرایا ہے۔