رائے پور: چھتیس گڑھ اسمبلی میں آج پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر پر پردھان منتری آواس سے متعلق سوال پر دئے جواب سے غیر مطمئن ہوکر اسپیکر کے پوڈیم کے سامنے پہنچ کر نعرے بازی کرنے پر 11بی جے پی رکن اسمبلی خود ہی معطل ہوگئے ۔ اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر چرن داس مہنت نے پوڈیم کے سامنے پہنچ کر نعرے بازی کر نے والے اپوزیشن لیڈر دھرم لال کوشک، سابق وزیراعلی ڈاکٹررمن سنگھ، سینئر بی جے پی رکن برج موہن اگروال اور اجے چندراکر سمیت 11 ارکان اسمبلی کے معطل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ایوان سے چلے جانے کی ہدایت دی۔