حیدرآباد 23جنوری (سیاست نیوز) چھتیس گڑھ میں پولیس انکاؤنٹر میں تلنگانہ کے دو اہم ماؤسٹ قائدین کی ہلاکت کی توثیق ہوئی ہے۔ پولیس نے 21 جنوری کو ہوئے انکاؤنٹر میں جواہر نگر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ماؤسٹ لیڈر چندراہاس کی ہلاکت ہوئی ہے۔ وہ اڈیشہ اسٹیٹ کمیٹی میں ایسٹ زونل انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا جس پر 20 لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ وہ 1985 سے روپوش تھا۔ چھتیس گڑھ اڈیشہ سرحد پر انکاؤنٹر میں ہلاک ماؤسٹوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔ اس انکاونٹر میں ماؤسٹ سنٹرل کمیٹی رکن رام چندرا ریڈی عرف چلپتی کی ہلاکت ہوئی ہے ۔ چندراہاس اور چلپتی کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد کے جواہر نگر کے چندراہاس نے اڈیشہ ، چھتیس گڑھ میں سرگرم رول ادا کیا ہے۔ پولیس کو 20 نعشیں انکاؤنٹر کے مقام سے ملی ہیں جن کی شناخت کا کام جاری ہے۔1