حیدرآباد۔26مارچ(سیاست نیوز) نکسلائٹس نے چھتیس گڑھ حملہو انکاؤنٹر کے بعدمہلوک جوانوں کے اسلحہ کی ضبطی کی تصاویر جاری کی ۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ماوؤسٹ کی جانب سے جاری تصاویر میں پولیس طرز پر اسلحہ کی نمائش کرتے رکھا گیا اور اسلحہ کی مکمل تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ ماؤسٹ ترجمان وکلپ کے جاری کئے گئے آڈیو کلپ میں دعوی کیا گیا ہے کہ نکسلائٹس نے گذشتہ دنوں حملہ میں 19جوانوں کو ہلاک کیاہے اور 20 جوان اس حملہ میں شدید زخمی ہوئے ۔سابق میں حکومت کی فراہم اطلاع کے مطابق اس حملہ میں 17جوان ہلاک ہوئے تھے اور 15زخمی ہوئے تھے۔ سی پی آئی ماؤسٹ ترجمان کی تفصیلات کے مطابق حملہ میں تین کامریڈ مارے گئے اور انکی آخری رسومات پورے اعزازات کے ساتھ اداکی گئی ہیں۔ وکلپ نے آڈیو کلپ میں بتایا کہ حملہ کے بعد جوانوں سے جو اسلحہ ضبط کیا گیا اس میں 11 اے کے 47 رائفلس 55میگزینس‘ 2 انساس رائفل20میگزینس‘ ایک ایس ایل آر ‘ انڈر بیرل گرینیڈ لانچر‘ 6یو بی جی ایل شل کے علاوہ 1550کارتوس اور 19بیاٹریز و 12موبائیل شامل ہیں۔ ترجمان نے دعوی کیا کہ اس حملہ کے بعد انہیںایک سیٹلائٹ فون بھی حاصل ہوا ہے۔
