بلاس پور: چھتیس گڑھ میں منگیلی کی ضلع اور سیشن جج محترمہ کانتا مارٹن نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر گزشتہ رات پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق آج صبح جب دیر تک ضلع او سیشن جج کے بنگلے کا دروازہ نہیں کھلا تو سی جی ایم نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اروند کوجور خود موقع پر پہنچے، اور پولس ٹیم نے بنگلے کے دروازے کو کھولنے کی کوشش کی۔اس دوران پولیس نے رہائش گاہ کی کھڑکی کھولی تو مارٹن پنکھے سے لٹکی پائی گئیں۔ مارٹن اس بنگلے میں اکیلے رہتی تھیں، ان کے شوہر کی ڈیڑھ سال پہلی موت ہوگئی تھی۔
